فیاض چوہان کی جگہ صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب بنانے کا فیصلہ
فیاض الحسن چوہان نے بھارتی جنگی جنون کے خلاف تقریر کرتے ہوئے ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان دیا تھا
ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان پر فیاض الحسن چوہان کے مستعفی ہونے کے بعد صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صمصام بخاری سے ملاقات کی جس کے بعد انہیں وزیر اطلاعات بنانے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صمصام بخاری آج وزیر اطلاعات پنجاب کا حلف اٹھائیں گے، حلف برداری صبح ساڑھے 9 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی جس کے لئے گورنر ہاؤس کو تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فیاض الحسن چوہان ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان پر مستعفی
واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان نے بھارتی جنگی جنون کے خلاف تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ گائے کا پیشاب پینے اور بتوں کو پوجنے والے ہم سے نہیں لڑسکتے۔
ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان پر فیاض الحسن چوہان کو سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیاض چوہان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے استعفیٰ طلب کیا جس پر فیاض الحسن چوہان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔