سونا 1300 روپے اضافہ کیساتھ فی تولہ 53000 ہوگیا

دس گرام کی قیمت میں بھی 1114 روپے اضافہ، چاندی فی تولہ 810 روپے ہوگئی

دس گرام کی قیمت میں بھی 1114 روپے اضافہ، چاندی فی تولہ 810 روپے ہوگئی فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت23 ڈالر کے اضافے سے1315 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب1300 روپے اور1114 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر53000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر45428 روپے ہوگئی ۔




اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت30 روپے بڑھکر810 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت25.71 روپے بڑھکر694.28 روپے ہوگئی۔
Load Next Story