گزشتہ سال ملکی برآمدات میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

درآمدات 9 فیصد کمی کیساتھ 3 ارب 9 کروڑ 39 لاکھ ڈالر مالیت رہی، رپورٹ


این این آئی August 03, 2013
درآمدات 9 فیصد کمی کیساتھ 3 ارب 9 کروڑ 39 لاکھ ڈالر مالیت رہی، رپورٹ فوٹو: اے ایف پی/فائل

MANCHESTER: ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2012-13ء کے دوران ملکی برآمدات میں 3 فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں معمولی کمی آ گئی ہے۔

جولائی 2012ء سے جون 2013ء کے دوران 44 ارب 9 کروڑ 11 لاکھ ڈالر مالیت کی مختلف مصنوعات درآمدات کی گئیں۔



جبکہ کے مذکورہ مدت کے دوران 24 ارب 5 کروڑ 15 لاکھ ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جون 2013ء کے دوران مختلف ممالک سے اشیاء کی درآمدات 9 فیصد کمی کے ساتھ 3 ارب 9 کروڑ 39 لاکھ ڈالر مالیت رہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں