کا ٹن یارن کی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ

گزشتہ سال کاٹن یارن کی ایک ارب81کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں تھیں

گزشتہ سال کاٹن یارن کی ایک ارب81کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں تھیں۔ فوٹو: فائل

مالی سال 2012-13کے دوران کاٹن یارن کی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ ما لی سال کے دوران کاٹن یارن کی ایک ارب81کروڑڈالر کی 57 کروڑ 58لاکھ میٹرک ٹن برآمدات کی گئیں تھیں جو رواں سال 24فیصد اضا فے کے ساتھ بڑھ کر2ارب24کروڑ ڈالر ہو گئی اور مجموعی حجم73کروڑ50لا کھ میٹرک ٹن رہی کاٹن یارن کے مین برآمدات کے مطابق گزشتہ سال کپاس کی فصل بہت اچھی تھی۔




جس سے کاٹن یارن کے برآمدکندگان نے بھر پور فا ئدہ اْٹھا یا اور سستے داموں کپاس خرید کر دھا گہ تیا کر کے سٹاک کیا جب انٹر نیشنل ما ر کیٹ میں بہتر ریٹ ملا تو برآمد کر دیا گیا کا ٹن یارن کی برآمدات میں اضا فے کی مین وجہ کا ٹن یارن کے ریٹ میں اضا فہ تھا دوسری طرف کا ٹن یارن کی برآمدات میں اضافہ مقامی منڈی میں ریٹ کے اضافے کا سبب بنا۔
Load Next Story