پاک فضائیہ اور سول آرمڈ فورسز کیلیے 8 ارب روپے کا ضمنی بجٹ منظور

بجٹ کا نصف پاک فضائیہ اور باقی نصف پاکستان رینجرز، اور سول آرمڈ فورسز اور پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کیلیے استعمال ہوگا۔


Shahbaz Rana March 06, 2019
بجٹ کا نصف پاک فضائیہ اور باقی نصف پاکستان رینجرز، اور سول آرمڈ فورسز اور پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کیلیے استعمال ہوگا۔ فوٹو: انٹرنیٹ

بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستان ایئرفورس اور سویلین آرمڈ فورسز کی ضروریات کے لیے حکومت نے 8 ارب روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاک فضائیہ اور سول آرمڈ فورسز کے لیے اضافی بجٹ کی منظوری دے دی۔

بجٹ کا نصف پاک فضائیہ کو دیا جائے گا جب کہ باقی نصف پاکستان رینجرز، اور سول آرمڈ فورسز اور پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کی مارکیٹنگ کے لیے بینکوں کو ادائیگی کے لیے استعمال ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں