پارلیمنٹ کو پلاسٹک فری بنانے کے منصوبے کا آغاز

موسمیاتی تبدیلی کاکس اجلاس میں پلاسٹک بوتل کے بجائے شیشے کے جگ اور گلاس کا استعمال


شبیر حسین March 06, 2019
حکومت کو پلاسٹک کے نقصانات پر عوامی آگہی مہم چلانی چاہیے، شیری رحمن، قرارداد بھی پیش۔ فوٹو: فائل

پارلیمنٹ کی عمارت کو پلاسٹک فری بنانے سے متعلق موسمیاتی تبدیلی کمیٹی اور کاکس کی سفارشات پر عملدرآمد کا آغاز ہوچکا۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے موسمیاتی تبدیلی کاکس کے اجلاس میں پلاسٹک بوتل کے بجائے شیشے کے جگ اور گلاس کا استعمال کردیا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی و موسمیاتی تبدیلی کاکس نے گزشتہ اجلاسوں کے دوران اسلام آباد کو پلاسٹک فری سٹی بنانے کی سفارش کرتے ہوئے ابتدائی طور پر پارلیمنٹ کی عمارت کو پلاسٹک فری بنانے کی سفارش کی تھی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے گزشتہ اجلاس کے دوران یہاں تک کہہ دیاتھا کہ اگر آئندہ اجلاس میں پانی کی پلاسٹک کی بوتلیں رکھی گئیں تو میں اجلاس میں نہیں بیٹھوں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |