EOBI پنشنرز کی پنشن میں 20 فی صد اضافہ

پنشن میں اضافے کا اطلاق ستمبر 2018 سے ہوگا، ای او بی آئی

EOBI پنشنرز کی پنشن میں 20 فی صد اضافہ، اطلاق ستمبر 2018 سے ہو گا۔ فوٹو: فائل

حکومت پاکستان نے وعدہ وفا کرتے ہوئے ای او بی آئی پنشنرز کی پینشن میں 20 فی صد اضافہ کردیا۔


ای او بی آئی کے مطابق پنشنرز کی پنشن میں 20 فیصد اضافے کا اطلاق ستمبر 2018 سے ہوگا۔ اضافے سے ادارے پر 5 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، جس کے لیے وفاقی حکومت نے 2 ارب 40 کروڑ روپے مہیا کر دیے ہیں۔

پنشن میں اضافے سے ای او بی آئی کے 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو 84 پینشنرز مستفید ہوں گے۔ 20 فی صد اضافے کے بعد کم سے کم پنشن 6500 اور زیادہ سے زیادہ 13416 ہو گئی ہے۔
Load Next Story