بھارت کی سمندری دہشت گردی کی کوشش اسٹاک مارکیٹ میں مندی

بینکنگ سیکٹر میں فروخت کی شدت کے باعث ایکس چینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان


Staff Reporter March 06, 2019
سرمایہ کاروں کے 3 ارب 66 کروڑ 39 لاکھ ڈوب گئے، کاروباری حجم پیرکی نسبت 16.08 فیصد کم رہا، 347 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا۔ فوٹو:فائل

پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے کی بھارتی آبدوز کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنائے جانے کی اطلاعات اور بینکنگ سیکٹرمیں فروخت کی شدت کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کا رحجان غالب ہوگیا جس سے انڈیکس کی 39790 پوائنٹس کی حد ایک بارپھر گر گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے سبب 51فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 3ارب66کروڑ 39لاکھ 87ہزار 397 روپے ڈوب گئے۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 61 اعشاریہ 24 پوائنٹس کی کمی سے 39688 اعشاریہ 51 ہو گیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 79 اعشاریہ 18 پوائنٹس کی کمی سے 19021 اعشاریہ 84 ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 244 اعشاریہ 02 پوائنٹس کی کمی سے 66183 اعشاریہ 15 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 0 اعشاریہ90 پوائنٹس کی کمی سے 19374 اعشاریہ 33 ہوگیا۔

کاروباری حجم پیرکی نسبت 15اعشاریہ08 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 16 کروڑ 38لاکھ 63ہزار70حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار347 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 147کے بھاؤ میں اضافہ 177کے داموں میں کمی اور23کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں