غیرفعال ایئرپورٹس پرفضائی آپریشن کی پابندی میں مزید 24 گھنٹے توسیع

سیالکوٹ، رحیم یارخان، سکھر سمیت دوسرے ائیرپورٹس آج بھی غیرفعال رہیں گے

اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اورلاہورایئرپورٹس بدستورکھلے رہیں گے: فوٹو: فائل

غیرفعال ایئرپورٹس پرفضائی آپریشن کی پابندی میں مزید 24 گھنٹے توسیع کردی گئی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق سول ایوی ایشن نےغیرفعال ایئرپورٹس پرفضائی آپریشن کی پابندی میں مزید چوبیس گھنٹے توسیع کردی۔ سول ایوی ایشن کے مطابق فضائی آپریشن کی پابندی میں آج دوپہرایک بجے تک توسیع کی گئی ہے تاہم آج غیرفعال ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن کی بحالی کا امکان تھا۔

پابندی کے بعد سیالکوٹ، رحیم یارخان، سکھرسمیت دوسرے ائیرپورٹس آج بھی غیرفعال رہیں گے جبکہ اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اورلاہورایئرپورٹس بدستورکھلے رہیں گے۔
Load Next Story