سانحہ ساہیوال برطرف آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر دوبارہ تعینات

سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کی کلیئرنس کے بعد رائے طاہر کو عہدے پر بحال کیا گیا۔


ویب ڈیسک March 06, 2019
سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کی کلیئرنس کے بعد رائے طاہر کو عہدے پر بحال کیا گیا۔

سانحہ ساہیوال کے بعد عہدے سے برطرف کیے گئے آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو دوبارہ تعینات کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ ساہیوال کے بعد اس وقت کے آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا تھا اور راؤ سردار کو آئی جی سی ٹی ڈی کا اضافی چارج دیا گیا تھا تاہم سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کی کلیئرنس کے بعد رائے طاہر کو عہدے پر بحال کیا گیا۔

جے آئی ٹٰی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ سانحہ ساہیوال میں رائے طاہر کا کوئی کردار نہیں تھا، آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر کو دوبارہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی تعینات کر دیا گیا وہ آج اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں