بھارت کشمیریوں کو دبائے گا تو ردعمل آئے گا ترجمان پاک فوج

مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے اور خطے میں استحکام کے لیے حل ناگزیر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 06, 2019
مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا، خطے میں استحکام کے لیے حل ناگزیر ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر۔ فوٹو:فائل

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا جب کہ بھارت کشمیریوں کو دبائے گا تو ردعمل آئے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیے گئے انٹریو میں کہا کہ مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا، خطے میں استحکام کے لیے حل ناگزیر ہے، بھارت الزام تراشی کے بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آئے، بھارت کشمیریوں کو دبائے گا تو ردعمل آئے گا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ خواتین سے زیادتی، شہریوں کو پیلٹ گنز سے اندھا کرنے کا ردعمل آئے گا، یہ میں نہیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق رپورٹ کہہ رہی ہے، پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو گرفتار کر کے خیرسگالی کا پیغام دیا، کشیدگی خطے میں امن کیلئے نقصان دہ ہے اور اب بال بھارت کے کورٹ میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں