بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

کل اور پرسوں مغربی، شمالی اور وسطی بلوچستان میں ہلکی بارش کا امکان


ویب ڈیسک March 06, 2019
کل اور پرسوں مغربی، شمالی اور وسطی بلوچستان میں ہلکی بارش کا امکان فوٹو:فائل

ملک میں اگلے چند روز میں بارش و برفباری کے دو نئے سلسلے داخل ہوں گے جس کے نتیجے میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا سسٹم کل بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں کل اور پرسوں مغربی، شمالی اور وسطی بلوچستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بالائی، وسطی اور مغربی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، مری،گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی کل اور پرسوں ہلکی بارش ہوگی، جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں اگلے دو دن ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بارشوں کا دوسرا زیادہ طاقتور نظام ملک میں داخل ہوگا جس کے بعد اتوار سے منگل تک بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان میں موسلادھار بارش اور برفباری ہوگی۔ ملک میں مارچ کے وسط تک درجہ حرارت آہستہ آہستہ بڑھنا شروع ہوگا مگر معمول سے کم رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں