وقاریونس کا قومی کرکٹرز کو مناسب آرام دینے کا مشورہ

کبھی کبھی محسوس ہوتا ہے کہ کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہیں، سابق کوچ


Abbas Raza March 06, 2019
کبھی کبھی محسوس ہوتا ہے کہ کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہیں، سابق کوچ

قومی ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کا کہنا ہے مسلسل کرکٹ کھیلنے سے مسائل تو سامنے آئیں گے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کو آرام کا موقع ضرور ملنا چاہیے۔

ابوظبی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں اسلام آباد یونائیٹڈ کی شکست کے بعد فرنچائز کے ڈائریکٹر وقاریونس سے سوال کیا گیا کہ مسلسل انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے بعد آپ کی ٹیم میں شامل قومی کھلاڑی شاداب خان، فہیم اشرف، حسین طلعت اور آصف علی تھکاوٹ کا شکار نظر آ رہے ہیں، یہ کھلاڑی ورلڈ کپ پلان کا بھی حصہ ہیں۔

جواب میں سابق کپتان نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ سلیکٹرز پی ایس ایل کی بنیاد پر ٹیم منتخب کریں گے، ورلڈ کپ کے لئے 18 سے 20 کھلاڑی پہلے ہی ان کے ذہن میں ہوں گے، پی ایس ایل کی فرنچائزز کے مالکان بھاری سرمایہ کاری کرتے اور توقع رکھتے ہیں کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں لیکن کبھی کبھی محسوس ہوتا ہے کہ کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہیں، شاہین شاہ آفریدی کے مسائل سامنے آئے، جب مسلسل کرکٹ کھیلیں گے تو ایسی چیزیں دیکھنے کو ملیں گے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کو آرام کا موقع ضرور ملنا چاہیے۔

پی ایس ایل میں زیادہ تر بولنگ ٹیلنٹ ہی سامنے آنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی نئی بات نہیں، ایسا 30 سال سے ہو رہا ہے، پاکستان کو فاسٹ بولرز ملتے رہے ہیں اور ملتے رہیں گے، یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ حارث رؤف، محمد موسی، حسنین اور الیاس جیسے پیسر متاثر کن کارکردگی پیش کر رہے ہیں، یہاں سامنے آنے والے ایک، دو بولرز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے تیار کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں