بھارتی پائلٹ کو ملک و قوم کے بہترین مفاد میں رہا کیا شاہ محمود قریشی

او آئی سی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کا تھا، وزیر خارجہ


ویب ڈیسک March 06, 2019
منی لانڈرنگ اور ٹیرر فناسنگ روکنے کے لئے اقدامات کئے ہیں، شاہ محمود فوٹو: فائل

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن ورتھمان کو ملک و قوم کے بہترین مفاد میں حوالے کیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کےدفاع کے لئے ہم سب متحد ہیں، شہبازشریف، بلاول بھٹو اور اسعد محمود کو دفتر خارجہ آنے کی دعوت دیتا ہوں اور خارجہ پالیسی پر مشورے اور تجاویز دیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو موثر پیغام دیا ہے، ایک طیارہ حسن صدیقی جب کہ دوسرا نعمان علی خان نے گرایا، بھارتی پائلٹ کی رہائی کو پوری دنیا نے سراہا، دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، حکومت نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے اُجاگر کیا ہے، او آئی سی وزارتی کونسل اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کا تھا۔ ہمارے افسران نے او آئی سی میں پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا ،پہلی مرتبہ کشمیر میں بھارت کی کارروائیوں کو ریاستی دہشت گردی قرار دیا گیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ملک میں کالعدم تنظیمیں آج سے کام نہیں کر رہیں، یہ تنظیمیں مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں بھی تھیں۔ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں شامل کیا گیا، نیشنل ایکشن پلان ساری سیاسی جماعتوں کا مشترکہ منصوبہ تھا، پی ٹی آئی کی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور عمل کرے گی، منی لانڈرنگ اور ٹیرر فناسنگ روکنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے گئے ہیں۔ ہم تو پچھلے 40 سال کے بگاڑ کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے کالعدم تنظیموں کو کام کرنے کا موقع کیوں دیا؟، 40 سال تک اقتدار میں کون سی جماعتیں اقتدار میں رہیں؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں