تضحیک قبول نہیں عزت کی موت کو ترجیح دوں گانواز شریف

علاج کے نام پر سیاست ہورہی ہے جو اللہ کو منظور ہوا، ہوجائے گا، سابق وزیر اعظم


ویب ڈیسک March 06, 2019
حکومت نے اب تک علاج کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی ،سابق وزیر اعظم فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عزت کی موت کو ترجیح دوں گا لیکن تضحیک قبول نہیں کروں گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ سے ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ علاج کے نام پر سیاست ہورہی ہے، 5 میڈیکل بورڈز کی رپورٹس کے بعد بھی علاج شروع نہیں ہوا، حکومت نے اب تک علاج کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی ، صرف تنگ کیاجارہا ہے۔ ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال گھمایا جارہا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ نا تو علاج کی بھیک مانگی ہے اور نا ہی مانگوں گا، جو اللہ کو منظور ہوا ہوجائے گا، تضحیک قبول نہیں عزت کی موت کو ترجیح دوں گا۔

اس سے قبل مریم نواز نے بھی ٹوئٹ کی تھی کہ دل کی تکلیف اور طبیعت خرابی کے باوجود میاں صاحب اسپتال جانے کے لیے راضی نہیں ہوئے۔ دادی اور میرے اصرار پر کہا کہ اسپتال اسپتال گھمانے اور علاج کے نام پر کی جانے والی تضحیک کا نشانہ بننے کو تیار نہیں۔



دوسری جانب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے جمعرات کو پارٹی رہنما جیل میں ان سے ملاقات نہیں کرسکیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں