ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی میں اسپیکر ڈائس کے آگے نماز کی ادائیگی

نماز مغرب کی امامت جے یو آئی (ف) کے مولانا اسعد محمود نے کی


ویب ڈیسک March 06, 2019
قومی اسمبلی کی تاریخ میں پہلے بار اپوزیشن نے احتجاجاً نماز ادا کی فوٹو: اسکرین گریب

اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کے آگے نماز کی ادائیگی شروع کردی۔

اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا اسعد محمود نے قرارداد پیش کرنے کی اجازت مانگی، انہوں نے کہا کہ کل سے قرار داد لانے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن پیش نہیں کرنے دے رہے۔ جس پر اسپیکر نے ریمارکس دیئے کہ اس طرح قراداد پیش نہیں کر سکتے پہلے سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرائیں۔

قرارداد پیش کرنے کی اجازت نہ ملنے پر ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہوئی اور مولانا اسعد محمود نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسپیکر کے ڈائس کے آگے ہی نماز کی ادائیگی کردی۔ بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کے علاوہ دیگر نے ابھی ن کی امامت میں نماز ادا کرنی شروع کردی، جس پر اسپیکر نے اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیا۔ اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف نعرے بازی شروع ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں