علماکرام میں الطاف حسین کے خطاب کی کاپیاں تقسیم

شرپسندعناصرکی سازشوں کوناکام بنانے کیلیے ہمیں اپنی صفوںمیں اتحاد پیداکرناہوگا،الطاف حسین۔


Press Release August 25, 2012
متحدہ حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج نوید شمسی و دیگر امام بارگاہوں اور انجمنوں کے عہدیداران کو قائد تحریک الطاف حسین کے بیان کی کاپی دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

متحدہ قو می موومنٹ حیدرآبادکے جوائنٹ زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی نے مختلف انجمنوں کے عہدیداران اورعلماکرام سے ملاقات کی اور قائد تحریک الطاف حسین کے خطاب کی کا پیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نویدشمسی نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین اتحادبین المسلمین اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلیے عملی طور پرکوشاں ہیں اورایم کیو ایم نے تمام مکاتب فکرکے مابین اخوت و بھائی چارے اور امن کو برقرار رکھنے کیلیے اپنا بھر پورکردار ادا کیا ہے۔

اسلام ہمیں تمام مذاہب اور تمام مکاتب فکر کا خیال رکھنے اور احترام کرنے کا درس دیتا ہے اس لیے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا تاکہ شرپسند عناصر وں سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے اور اس سلسلے میں آپ کو ایم کیو ایم کا مکمل تعاون حاصل رہیگا۔ اس موقع پر امام بارگاہوںو انجمنوں کے عہدیداران اور علما کرام نے اظہارتشکرکرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے ہمیشہ اہم مذہبی مواقعوں پربھائی چارے اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلیے اہم کردار ادا کیا ہے اورسندھ میں گزشتہ کئی برسوں سے جومذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی قائم ہے اس کا تمام ترسہرامتحدہ قومی موومنٹ کے قائدکے سرہے ۔نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی نے قدم گاہ مولا علی پر نماز جمعہ کے بعد قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے خطاب کی کاپیاں بھی تقسیم کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں