آرمی چیف سے چینی نائب وزیرخارجہ کی ملاقات

چینی نائب وزیرخارجہ نے علاقائی امن واستحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا


ویب ڈیسک March 06, 2019
چینی نائب وزیرخارجہ نے علاقائی امن واستحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چینی نائب وزیرخارجہ کونگ ژوان یو نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چینی نائب وزیرخارجہ کونگ ژوان یو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشید گی پر بھی بات چیت گئی جب کہ چینی نائب وزیرخارجہ نے علاقائی امن واستحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں