اسلامی ترقیاتی بینک پاکستان کو 75 کروڑ یورو قرضہ دے گا

اسلامک ترقیاتی بینک پاکستان کوکھاد اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمدکیلیے پندرہ کروڑڈالرکی ٹریڈ فسیلٹی بھی فراہم کریگا۔


Numainda Express August 04, 2013
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرضے کی پہلی قسط15 اگست سے پہلے پاکستان کو فراہم کردی جائیگی. فوٹو: فائل

FAISALABAD: اسلامک ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) پاکستان کو 75 کروڑ یوروقرضہ فراہم کریگا۔

اس ضمن میںجاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق اسلامک ترقیاتی بینک کی طرف سے منظورکردہ مذکورہ قرضے کی پہلی قسط15 اگست سے پہلے پاکستان کو فراہم کردی جائیگی ۔اعلامیے میں بتایاگیاہے کہ اسلامک ترقیاتی بینک کے صدر محمد علی نے جدہ میں وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی اوروزیرخزانہ کوبتایاکہ اسلامک ترقیاتی بینک پاکستان کوکھاد اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمدکیلیے پندرہ کروڑڈالرکی ٹریڈ فسیلٹی بھی فراہم کریگا۔



انہوں نے مزید بتایا کہ اسلامک ترقیاتی بینک پولیوکے خاتمے کیلیے بھی پاکستان میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے اس موقع پر وزیر خزانہ سینٹر اسحق ڈار نے اسلامک ترقیاتی بینک کے صدر محمد علی کو پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں