پاک بھارت کشیدگی پہلے سے کم ہوئی لیکن خطرہ برقرار ہے وزیراعظم

کوئی بھی فیصلہ عالمی دباؤ پر نہیں کیا دنیا پر واضح کر چکے ہیں وہ فیصلہ کریں گے جو ملکی مفاد میں ہو گا، عمران خان


ویب ڈیسک March 06, 2019
بروقت اور درست فیصلوں سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے، عمران خان ۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشید گی پہلے سے کم ہوئی لیکن خطرہ اب بھی برقرار ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کامشترکہ اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے کہا کہ بروقت اور درست فیصلوں سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا، دونوں ممالک میں کشیدگی پہلے سے کم ہوئی لیکن خطرہ اب بھی برقرار ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی پر اٹھائے گئے اقدامات پر اراکین کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ عالمی دباؤ کے پیش نظر نہیں کیا جا رہا، دنیا پر واضح کر چکے ہیں کہ وہ فیصلہ کریں گے جو ملکی مفاد میں ہو گا۔

اس موقع پر پارٹی اراکین نے کہا کہ وزیراعظم کے اقدامات سے دنیا میں مثبت پیغام گیا جب کہ پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں نے بہترین سفارت کاری پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |