بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری زخمی

پاک فوج شہریوں کا ہرقیمت پرمؤثراوربھرپورجواب سے دفاع کرے گی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 06, 2019
بھارتی فوج نے باغسر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی، ترجمان پاک فوج فوٹو : فائل

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلا اشتعال فائرنگ سے دو شہری زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باغسر سیکٹر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 55سالہ عظمت بی بی اور 75سالہ باباجان زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج نے مقبوضہ کشمیر میں شہری آبادی کونشانہ بنانے کے بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے شہری آبادی کونشانہ بنانےکے باوجود پاک فوج کا شہری آبادی کونشانہ بنانےکا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے کیوں کہ بھارت کو جواب دیتے ہوئے کشمیری بھائیوں کاخیال رکھا جاتا ہے جب کہ پاک فوج سویلین آبادی کونشانہ نہ بنانےکےاخلاقی واصولی مؤقف پرکاربند ہے لیکن ہم بھارت کی طرف سےآزاد کشمیرمیں شہری آبادی کونشانہ بنانے سےغافل نہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ پاک فوج شہریوں کا ہرقیمت پرمؤثراور بھرپور جواب سے دفاع کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں