مبینہ کرپشن کیخلاف کارروائیوں سے کپتان کے کھلاڑی بھی پریشان
گورنر کا اہم شخصیت کوفون، پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف انکوائریوں کی تفصیلات معلوم کیں۔
مبینہ کرپشن،بدانتظامی کیخلاف کارروائیوں سے کپتان کے کھلاڑی بھی پریشان ہوگئے۔
باخبر ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے صوبے کی اہم ترین انتظامی شخصیت سے ٹیلفونک رابطہ کرکے پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف جاری انکوائریوں کی تفصیلات معلوم کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر عمران اسماعیل نے سندھ کی اعلی انتظامی شخصیت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف انکوائریز انتقامی کارروائی کا حصہ ہے، ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کے ٹیلفونک رابطے اور شکایات پر سندھ کی اہم انتظامی شخصیت نے سندھ حکومت کے اہم ذمے داران کو آگاہ کردیا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن سندھ پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف مبینہ سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سمیت دیگر الزامات کی تحقیقات کررہاہے جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو بھی بعض الزامات کی تحقیقات کے لیے 5 مارچ کو طلب کیاتھا،اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا کہ گورنر سندھ کے ٹیلیفونک رابطے سے متعلق انھیں کوئی علم نہیں،گورنر سندھ اسلام آباد میں ہیں جہاں انھوں نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔