کراچی میں ڈیڑھ سالہ بچے کے اغوا کی واردات کا ڈراپ سین

سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل ڈیٹا کی مدد سے 24 گھنٹے کے اندر بچے کو برآمد کرلیا، پولیس


ویب ڈیسک March 07, 2019
ملزم بیوی کے گھر والوں سے کچھ رقم وصول کرنا چاہتا تھا، پولیس: فوٹو: فائل

تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں ڈیڑھ سالہ بچے کے اغوا کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں ڈیڑھ سالہ بچے عبدالسمیع کے اغوا کی واردات کا ڈراپ سین ہواجہاں بچے کا باپ ہی اغواکار نکلا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل ڈیٹا کی مدد سے 24 گھنٹے کے اندر بچے کو برآمد کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے والد جاوید نے اپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر اغوا کا ڈرامہ رچایا کیونکہ ملزم بیوی کے گھر والوں سے کچھ رقم وصول کرنا چاہتا تھا ۔ بچے کے باپ کو حراست میں لے لیا گیا ہے اوراس کے دوست ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں