شان بھارتی حملوں پرخاموشی اختیار کرنے والے پاکستانی فنکاروں پر برہم

پاک بھارت کے درمیان کشیدگی پرفنکاروں نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا جن میں اداکار شان پیش پیش رہے

عاطف اسلم، راحت فتح علی خان اورمومنہ مستحسن سمیت متعدد فنکاروں نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی فوٹوفائل

معروف اداکارشان نے پاکستان پر بھارتی حملوں کی کھل کرمذمت نا کرنے اورپاک بھارت کشیدگی پرمتعدد فنکاروں کی جانب سے خاموشی اختیار کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اوربھارت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال اورجنگ کے خطرے کے دوران سیاستدانوں اورعام عوام کے ساتھ پاکستانی فنکاروں نے بھی اپنی رائے کا اظہارکیا جن میں پاکستان کے باصلاحیت اداکار شان پیش پیش رہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شان کا پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پرپابندی کا خیرمقدم

جہاں علی ظفر، ماہرہ خان، ارمینا خان، فیصل قریشی، ماورا حسین سمیت متعدد اداکاروں نے بھارتی حملوں کی مذمت کی وہیں عاطف اسلم، فواد خان، مومنہ مستحسن، اداکارہ میرا، عدنان صدیقی اور راحت فتح علی خان نے اس حوالے سے بیان دینا تو دورسوشل میڈیا پر بھی اپنی رائے کا اظہار نہیں کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت کو کراراجواب دینے پر فنکاروں کا پاک فوج کو خراج تحسین


پاکستان پرجنگ کے منڈلاتے سائے میں اداکارفواد خان سوشل میڈیا پر پی ایس ایل اورچپس کی تشہیر کرتے نظر آئے، جب کہ عاطف اسلم نے اس دوران کوئی ٹوئٹ ہی نہیں کیا ان کے اکاؤنٹ پر آخری ٹوئٹ ان کے گانے سے متعلق ہے جس میں بھارتی اداکارہ ان کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں، جب کہ گلوکار راحت فتح علی خان نے بھی بھارتی حملے سے متعلق کوئی ٹوئٹ نہیں کیا۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر فعال رہنے والی اداکارہ میرا اورگلوکارہ مومنہ مستحسن بھی بالکل خاموش نظر آئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ ارمینا خان نے پریانکا چوپڑا کی منافقت کا پول کھول دیا

اداکارشان نے پاک بھارت کشیدگی پر خاموش رہنے والے فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تمام فنکار برادری نے فیاض الحسن چوہان کے ہندو برادری سے متعلق بیان کی مذمت کی ہے، میں بھی اس بات سے متفق ہوں کہ فیاض الحسن چوہان کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیئے تھا، لیکن میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پرحملہ کرنے پر بہت کم فنکار سامنے آئے اور اس حملے کی مذمت کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فیاض الحسن چوہان کا ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان

Load Next Story