بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا کشمیری محنت کشوں پربہیمانہ تشدد

انتہا پسندوں نے آؤدیکھا نہ تاؤ اورنہتے کشمیریوں پر تھپڑوں اورگھونسوں کی بارش کردی


ویب ڈیسک March 07, 2019
دل نہ بھرا تو انہیں لاٹھی سے مارنا شروع کردیا اور واپس کشمیر جانے کا کہنے لگے: فوٹو:: فائل

بھارتی فورسزکی مقبوضہ کشمیرمیں توجارحیت اوربربریت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی اوراب بھارت میں بھی کشمیری ہونا جرم بن گیا ہے۔

بھارتی شہرلکھنؤ میں دوکشمیری نوجوان روزگارکمانے کیلئے سڑک کے کنارے ڈرائی فروٹ بیج رہے تھے کہ اچانک بی جے پی اوروشوا ہندو دل کے کارکنان نے ان پرحملہ کردیا۔ انتہا پسندوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اورنہتے کشمیریوں پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی اوردل نہ بھرا تو انہیں لاٹھی سے مارنا شروع کردیا اور واپس کشمیر جانے کا کہنے لگے۔

واقعے کے بعد نہایات فخریہ اندازمیں کشمیریوں پر تشدد کرنے کی ویڈیوزکو فیس بُک پر لگا کر بزدلانہ کاروائی کے ڈنکے بھی بجائے گئے۔

دوسری جانب کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑا کے علاقے ہنڈواڑا میں بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن کی آڑمیں فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان کوشہید کردیا جس کے بعد ضلع بھرمیں مظاہرین کی جانب سے بھارتی فورسزکی بربریت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں