محمد عامر اگلے میچ سے قبل کراچی کنگز کو جوائن کرلیں گے

پیسر اپنی والدہ کی علالت کے باعث 4 مارچ کو ہی دبئی سے پاکستان واپس آ گئے تھے۔


Abbas Raza March 07, 2019
پیسر اپنی والدہ کی علالت کے باعث 4 مارچ کو ہی دبئی سے پاکستان واپس آ گئے تھے۔

محمد عامر اگلے میچ سے قبل کراچی کنگز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ سے قبل کراچی کنگز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے، پیسر اپنی والدہ کی علالت کے باعث 4 مارچ کو ہی دبئی سے پاکستان واپس آ گئے تھے، یو اے ای میں کراچی کنگز کے آخری لیگ میچ میں ٹیم ان کے بغیر ہی ملتان سلطانز کے خلاف میدان میں اتری۔

بعدازاں اسی رات محمد عامر کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا، پیسر جمعہ کی رات یا ہفتہ کو کراچی پہنچ کر اپنی ٹیم کو دوبارہ جوائن کر لیں گے۔ کراچی کنگز کے لیگ مرحلے کے 2 میچ باقی ہیں، پہلے مقابلے میں اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، دوسرے میں پیر کو پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہوگا۔ پلے آف مرحلے تک رسائی کیلئے کراچی کنگز کا کم از کم ایک میچ جیتنا ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔