ریلوے کرائے میں ڈیم فنڈ اور ایڈوانس بکنگ کی رقم شامل کرنے کا فیصلہ

فیصلہ مسافر ٹکٹوں کی ریزرویشن میں ہونے والی کرپشن کے پیش نظر کیا


ویب ڈیسک March 07, 2019
فیصلہ مسافر ٹکٹوں کی ریزرویشن میں ہونے والی کرپشن کے پیش نظر کیا

ریلوے حکام نے کرائے میں ڈیم فنڈ اور ایڈوانس بکنگ کی رقم شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریلوے حکام نے ڈیم فنڈز اور ایڈوانس بکنگ کی رقم کرایوں میں ضم کرنے کا فیصلہ مسافر ٹکٹوں کی ریزرویشن میں ہونے والی کرپشن کے پیش نظر کیا، کرایوں میں فیصلے کا اطلاق 11 مارچ سے ہوگا۔

ریلوے حکام کے مطابق بعض ٹرینوں کے کرائے راونڈ اپ اور بعض کے راونڈ ڈاون کیے گئے ہیں، 130 یا 140 روپے کرائے کو راونڈ اپ 150 ہوجائے گا، 170 یا 180 ہونے کی صورت میں200 سو روپے وصول کیا جائے گا جب کہ انٹرسٹی 11 سے 20 کلومیٹرکا کرایہ 27 روپے کے بجائے اب 20 روپے وصول کیا جائے گا، انٹرسٹی کرایہ 21 کلومیٹرسے 30 کلومیٹر کا کرایہ37 روپے کی بجائے30 روپے وصول کیا جائے گا، 51 کلومیٹر سے1 سو کلو میٹر کا کرایہ117 روپے کے بجائے 100 روپے وصول کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔