قوت بخش ممنوعہ ادویات دوپاکستانی سائیکلسٹس کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت  آگیا

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے رپورٹ ملنے کی تصدیق کردی


Muhammad Yousuf Anjum March 07, 2019
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے رپورٹ ملنے کی تصدیق کردی

قوت بخش ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر دوپاکستانی سائیکلسٹس کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

قوت بخش ممنوعہ ادویات کے استعمال پرپاکستانی سائیکلسٹس محمدشکیل اور وقاص محمود پر پابندی لگنے کا امکان ہے۔دسمبر میں لاہور میں منعقدہ نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ کے دوران مجموعی طورپر آٹھ سائیکلسٹس کاڈوپ ٹیسٹ لیاگیاتھا جس میں سے محمد شکیل اور وقاص محمودکے ٹیسٹ پازیٹو آنے کی رپورٹ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کو موصول ہوئی ہے۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے رپورٹ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے خلاف اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت سخت ایکشن لیا جائے گا۔کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے دونوں سائیکلسٹس کے پاس بی سمپل ٹیسٹ کرانے کا آپشن موجود ہے، جلد ہی انہیں شوکازنوٹس بھی جاری کردیاجائے گا،ایک کمیٹی بنارہے ہیں جو دونوں سائیکلسٹس کا موقف سن کر اپنی سفارشات دے گی ۔ذرائع کےمطابق دوہزار بارہ میں بھی محمد شکیل کے خلاف اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کاالزام لگا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں