جماعت الدعوہ کے مرکز سمیت کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس کو تحویل میں لےلیا گیا

نیشنل ایکشن پلان کے تحت 121 افراد جب کہ 182 مدارس اور 163 اسپتالوں کو تحویل میں لیا گیا، وزارت داخلہ


ویب ڈیسک March 07, 2019
مرید کے میں کالعدم جماعتوں کی ڈسپنسریاں ایمبولینس اور نرسنگ کالج کو بھی تحويل میں لے لیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب اور سندھ میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت جماعت الدعوہ کے مرکز سمیت کالعدم تنظیموں کے مزید درجنوں مدارس اور طبی مراکز کو تحویل میں لےلیا گیا۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پنجاب اور سندھ میں آج مزید درجنوں مدارس کو حکومتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

لاہور میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کے ہیڈکوارٹر کا کنٹرول سنبھال لیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور سے کالعدم تنظیموں کے انتہائی سرگرم 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور متعدد جائیدادیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

پنجاب میں کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے 160 مدرسے ، 32 اسکول ، 153 ڈسپنسریز تحویل میں لی گئیں، 2 کالجز ، 4 اسپتال اور 178 ایمبولیسنز سرکاری تحویل میں لی گئی ہیں۔ تحویل میں لی گئی ایمبولینسز ریسکیو 1122 کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

ادھر نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ حکومت نے بھی صوبے میں دینی مدارس کو خود چلانے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے جس کے تحت کالعدم تنظیموں کے 56 مدارس، مراکزِ صحت سمیت دیگر املاک کو کنٹرول میں لیا گیا ہے، مدرسہ جامعہ الدرسات الاسلامیہ کو سندھ حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 121 افراد کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا، صوبوں میں 182 مدارس، 34 اسکولز، 5 کالج، 163 اسپتال، 184ایمبولنس اور 8 دفاتر تحویل میں لے گئے، کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا جب کہ صوبوں کے ساتھ وزارت داخلہ مل کر کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کے حکم پر کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں کالعدم تنظیموں کے مساجد، مدارس اور اسپتالوں کو سرکاری تحویل میں لیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |