لاہور میں پوتے نے جواری دادا کو قتل کرکے لاش صحن میں دفنادی

ملزم ابھی تک روپوش ہے تاہم ٹیمیں اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں، پولیس


ویب ڈیسک August 04, 2013
ملزم نے روپوش ہونے کے بعد اپنے گھر فون کرکے دادا کو قتل کرنے کا انکشاف کيا۔ فوٹو : ایکسپریس

جواری دادا جوئے میں 5 مرلے کا مکان ہار گیا جس پر پوتے نے غصے میں آکر دادا کی زندگی کا چراغ ہی گل کرکے لاش صحن میں دفنادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 70 سالہ عارف اور اس کا پوتا ارشد اچانک لاپتہ ہوگئے، پولیس نے انہیں ہر جگہ ڈھونڈا لیکن کہیں سراغ نہ ملا، اسی دوران ارشد نے اپنے گھر فون کرکے اپنے دادا کو قتل کرنے کا انکشاف کيا، پوليس نے ملزم کی نشاندہی پر گھر کے صحن ميں دفن کی گئی لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوادی ہے۔

پوليس کے مطابق مبینہ طور پر مقتول جوئے کی بازی ميں 5 مرلہ مکان ہار گيا تھا جس پر طيش ميں آکر ارشد نے اپنے دادا کو قتل کيا، ملزم ابھی تک روپوش ہے تاہم پولیس کی ٹیمیں اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔