کراچی میں بارش کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی

50 سے زائد موٹر سائیکل سوار پانی میں ڈوبی سڑکوں میں نظرنہ آنے والے مین ہولز اور گڑھوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے


ویب ڈیسک August 04, 2013
گلستان جوہر بلاک نائن میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور اس کا بارہ سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ فوٹو : فائل

KARACHI: شہر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث مختلف علاقوں میں پیش آنے والے حادثات و واقعات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھینس کا لو نی میں مکا ن کی چھت گر نے سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا، سر جا نی ٹا ون میں بر سا تی پا نی میں 5 سالہ بچہ ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ پاپوش نگر گراؤنڈ میں کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پیر آباد میں 3 بچے نالے میں دوب کر ہلاک ہوگئے، گلستان جوہر بلاک نائن میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور اس کا ب12 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے دونوں ماں بیٹے کی شناخت خیرو بی بی اور کاشف کے نام سے ہوئی ہے، بفروزن میں 24سالہ اشرف اور امروہہ سوسائٹی میں 35 سالہ امیر علی کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے علاوہ پیر آباد اور گلزار ہجری میں بھی کرنٹ لگنے سے 2 نوعمر لڑکے چل بسے۔

تیموریہ اور کورنگی میں 3 کمسن بچوں سمیت 4افراد مختلف نالوں میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے،ناظم آباد کرسچن پاڑہ میں سنی نامی شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا، اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں 5 افراد کرنٹ اور چھت گرنے سے جاں بحق ہوگئے،50 سے زائد موٹر سائیکل سوار بھی پانی میں ڈوبی سڑکوں میں نظر نہ آنے والے مین ہولز اور گڑھوں کی زد میں آکر زخمی ہوئے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں