کابل میں سیاسی رہنما کی برسی کی تقریب پر مارٹر حملے میں 3 افراد ہلاک
تقریب میں قومی حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت اہم شخصیات شریک تھیں
افغانستان کے دارالحکومت میں سیاسی رہنما کی برسی کی تقریب پر مارٹر حملے میں کم از کم 3 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق کابل کے مغربی علاقے میں مصالائے مزار کمپاؤنڈ میں حزب وحدت پارٹی کے مقتول رہنما عبدالعالی مزاری کی 24 ویں برسی کی تقریب جاری تھی کہ کمپاؤنڈ پر یکے بعد دیگرے متعدد مارٹر گولے فائر کیے گئے۔
تقریب میں قومی حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، سابق صدر حامد کرزئی،سابق مشیر قومی سلامتی امور حنیف اطمار، سابق نائب صدر یونس ، قائم مقام وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: کابل میں وزارت پبلک ورکس کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ، 43 افراد ہلاک
عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ یہ حملہ افغانستان کے دشمنوں کی ایک واضح نشانی ہے، انہوں نے شرکاء سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی۔ اس دوران مزید مارٹر ہال کے اطراف میں گرے جس کے بعد افراتفری مچ گئی اور تقریب کو منسوخ کردیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں کوئی اعلیٰ شخصیت زخمی نہیں ہوئی تاہم 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد کمپاؤنڈ سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ کمپاؤنڈ سے متصل گھروں پر مارٹر شیل لگنے سے نقصان پہنچا اور بعض لوگ زخمی ہوئے ہیں، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔