پاکستان کے اسٹار فٹبالر کلیم اللہ کا عراقی کلب کے ساتھ معاہدہ

قومی ٹیم سے نظرانداز کھلاڑی اس سے قبل ترکی کے کلب کی نمائندگی کر رہے تھے


Abbas Raza March 07, 2019
قومی ٹیم سے نظرانداز کھلاڑی اس سے قبل ترکی کے کلب کی نمائندگی کر رہے تھے

LONDON: پاکستان کے اسٹار فٹبالر کلیم اللہ نے عراقی کلب کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔

غیر ملکی لیگز میں تسلسل کے ساتھ شرکت کرنے والے پاکستانی فٹبالر کلیم اللہ کا عراقی کلب النجف کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، قومی ٹیم سے نظرانداز کھلاڑی اس سے قبل ترکی کے کلب کی نمائندگی کر رہے تھے۔ کلیم اللہ پروفیشنل فٹبال میں گولز کی سنچری مکمل کرنے والے واحد پاکستانی فٹبالر ہیں۔

النجف کلب کے ساتھ ان کا 4 ماہ کا معاہدہ ہوا ہے، نیا کنٹریکٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کلیم اللہ نے کہا ہے کہ النجف کلب کی جانب سے ایشین فٹبال پریمیئر لیگ میں شرکت کا موقع ملے گا،اپنی شاندار کارکردگی سے اس ایونٹ میں بھی پاکستان کا نام روشن کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں