بارش یا سیلاب کی شدت کا علم نہیں ہوتا تاہم انتظامیہ ہرممکن اقدام کررہی ہے شرجیل میمن
صوبائی وزرا مسلسل ان علاقوں کا دورہ کررہے ہیں جہاں بارش کا پانی موجود ہے، وزیر اعلاعات سندھ
وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بارش یا سیلاب ایک قدرتی امر ہے اس کی شدت کا کسی کو بھی پیشگی پتہ نہیں ہوتا تاہم صوبائی حکومت مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے مون سون سے قبل بلدیاتی اداروں کے اعلیٰ حکام کو ہدایات جاری کردی تھیں کہ بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں خصوصی انتظامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں بلدیاتی اداروں کا آپریشن بھی جاری تھا تاہم بارش یا سیلاب ایک قدرتی امر ہے اس کی شدت کا کسی کو بھی پتہ نہیں ہوتا اس لئے ادارے اس کا ادراک نہ کرسکے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اور صوبائی انتظامیہ گزشتہ روز سے کراچی اور حیدر آباد میں اقدامات کررہی ہے، جہاں بھی کسی سرکاری حکام کی کوتاہی نظر آئی انہیں فوری طور پر برطرف اور معطل بھی کیا گیا، صوبائی وزرا مسلسل ان علاقوں کا دورہ کررہے ہیں جہاں پانی موجود ہے۔ صوبائی وزرا اپنی نگرانی میں دونوں شہروں میں آپریشنز بھی کروا رہے ہیں تاکہ عوام کی مشکلات کو کم کیا جاسکے اور انتظامیہ نے کئی علاقوں میں حالات کو کنٹرول بھی کرلیا ہے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی تمام تر مشینری کو پانی کی نکاسی کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ۔