میكسیكو میں كھدائی كے دوران 7 کروڑ 20 لاکھ سال پرانے ڈائنوسار كی دم دریافت

ماہرین كو ڈائنوسار كی دم كے 50 مہرے ڈھونڈنے میں تقریباً 20 دن لگے،اس دوران انہیں ڈائنوساركے جسم كے كئی دیگرحصے بھی ملے


APP August 04, 2013
دریافت کی گئی دم کا ڈھانچہ کافی اچھی حالت میں موجود ہے، ماہرین فوٹو: فائل

قدیم حیاتیات كے ماہرین كی ایک ٹیم نے میكسیكو میں كھدائی كے دوران 7 کروڑ 20 لاکھ سال پرانے ڈائنوسار كی دم دریافت كی ہے۔

میكسیكو كے قومی ادارہ برائے بشریات اور تاریخ سے منسلک سائنسدانوں كی اس ٹیم كا كہنا ہے كہ 5 میٹر لمبی ڈائنوسار كی یہ دم رواں ماہ كے آغاز میں مانٹیری شہر سے 150 کلو میٹر کے فاصلے پر ریگستانی علاقے میں دریافت ہوئی تھی، قدیم حیاتیات كے ماہرین كی ٹیم كو ڈائنوسار كی دم كے 50 مہرے ڈھونڈنے میں تقریباً 20 دن لگے جبكہ اس دوران انہیں ڈائنوسار كے جسم كے كئی دیگر حصے بھی ملے، ماہرین کا کہنا ہے کہ دریافت کی گئی دم کا ڈھانچہ کافی اچھی حالت میں موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |