سیف کی جس رنگت پر کرینہ مرمٹیں اب وہ اسے ہی سیاہ کرنے پر تُل گئے

بالی ووڈ اداکاروں میں بالوں کی تراش خراش، مونچھوں کے انداز اور وزن کم کی روایت توعام ہے لیکن رنگ کالا کرنے کی نہیں


ویب ڈیسک August 04, 2013
سیف علی خان’’بلٹ راجا‘‘ نامی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ فوٹو : فائل

برصغیر میں خواتین و مرد رنگت گوری کرنے کے لئے ہر سال اربوں روپے خرچ کردیتے ہیں لیکن بالی وڈ کے اداکار سیف علی خان پر کالا ہونے کا جنون سوار ہوگیا۔

بالی ووڈ اداکاروں میں کردار کی مناسبت سے بالوں کی تراش خراش، مونچھوں کے انداز اور وزن کم کی روایت تو عام ہے لیکن چھوٹے نواب بھی کہاں پیچھے رہنے والے تھے جس رنگت پر کرینہ کپور جیسی اداکارہ دیوانی ہوگئیں اب وہ اسی کو گہنانے پر تُل گئے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان ''بلٹ راجا '' نامی فلم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں جس میں ان کی رنگت سانولی اور وزن کم دکھایا جانا تھا۔

وزن کم کرنا تو کوئی مسئلہ نہیں لکن رنگت کالی کرنے پر کون تیار ہوتا ہے کیونکہ گورے رنگ کا زمانہ تو کبھی پرانا ہوتا نہیں لیکن کیا کہنے چھوٹے نواب کے جنہوں نے فلم میں سانولا نظر آنے کے لئے کالا رنگ تھوپنے کے بجائے قدرتی طور پر سانولا ہونے کا فیصلہ کیا اور بیٹھ گئے گھنٹوں کڑی دھوپ میں ، اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کا سانولا سلونا رنگ بھی ناظرین کو اتنا ہی بھائے گا جتنا ان کا گورا رنگ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں