انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

سعید اجمل بولنگ کٹیگری میں پانچویں،بیٹنگ کٹیگری میں مصباح 8ویں اور آل راؤنڈر کٹیگری میں حفیظ پانچویں پوزیشن پر ہیں


ویب ڈیسک August 04, 2013
ٹیم رینکنگ میں بھارت بدستور پہلے، آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، سری لنکا چوتھے اور جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر موجود ہے فوٹو: فائل

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے جادوگر اسپنر سعید اجمل بولنگ کٹیگری میں پانچویں جب کہ کپتان مصباح الحق بیٹنگ کٹیگری میں آٹھویں اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان محمد حفیظ آل راؤنڈر کٹیگری میں پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بولنگ کٹیگری میں ویسٹ انڈیز کے سنیل نرائن اور بھارت کے رویندرا جدیجا 4 درجے بہتری کے بعد پہلی پوزیشن پر ہیں، انگلینڈ کے اسٹیون فن تیسری اور انگلینڈ کے ہی جیمز انڈرسن چوتھی جبکہ پاکستان کے محمد حفیظ آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

بیٹنگ کٹیگری میں جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور اے بی ڈولیرز بدستور پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ جنوبی افریقا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے والے سری لنکا کے کمار سنگاکارا تیسری، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھی اور انگلینڈ کے جوناتھن ٹراٹ پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ 20 بہترین کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان مصباح الحق آٹھویں اور عمر اکمل 13ویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈر کٹیگری میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلی، بھارت کے رویندرا جدیجا دوسری، آسٹریلیا کے شین واٹسن تیسری اور سری لنکا کے دلشان چوتھی پوزیشن پر براجمان جبکہ پاکستان کے شاہد آفریدی 7ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

ٹیم رینکنگ میں بھارت بدستور پہلے، آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے، سری لنکا چوتھے اور جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ویسٹ انڈیز ک خلاف سیریز جیتنے کے باوجود پاکستان کی چھٹی پوزیشن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں