رجب المرجب کا چاند نظرنہیں آیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی

یکم رجب المرجب 9 مارچ بروز ہفتے کو ہوگی


ویب ڈیسک March 07, 2019
یکم رجب المرجب 9 مارچ بروز ہفتے کو ہوگی (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے یکم رجب اس ہفتے کو جب کہ شب معراج تین اپریل کو ہوگی۔

ایکسپریس کے مطابق رجب کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے اخوندزادہ سید عبدالمبین شاہ بخاری، علامہ عبداللہ غازی اور زونل رویت ہلال کمیٹی سے مولانا حافظ محمد سلفی، قاری نذیر احمد نعیمی، مولانا صابر نورانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی۔ فنی معاونت کے لیے چیف منیجر اسپیس سپارکو غلام مرتضیٰ چیف میڑولوجسٹ محکمہ موسمیات عبدالرشید موجود تھے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے اپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے، پاکستان بھر میں بعض مقامات پر مطلع ابر آلود یا غبار آلود تھا بعض مقامات پر مطلع ابر آلودہ تھا بعض مقامات پر بارش ہورہی تھی اور بعض مقامات پر مطلع بلکل صاف تھا، پاکستان کے کسی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور جامعتہ الرشید کے شعبہ فلکیات کے تمام مراکز سے بھی عدم رویت کی رپورٹ موصول ہوئی ہے

شرکا نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ یکم رجب المرجب ہفتہ 9 مارچ کو جب کہ شب معراج 3 اپریل بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں