پاکستان اور بھارت دونوں کو تنازعات کے حل کے لئےسنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی وزیراعظم

میں ایک صوبے یا جماعت کا نہیں پورے ملک کا وزیر اعظم ہوں اور عوام کو متحد رکھنا میرا اولین فرض ہے۔، وزیراعظم نوازشریف

گوادر کاشغر تجارتی راہداری کے منصوبے پر جلدہی کام شروع ہوجائے گا،وزیراعظم فوٹو: فائل

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں کو تنازعات کے حل کے لئےسنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔


جدہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو درپیش سب سے بڑا بحران توانائی کا ہے، جس کے لئے حکمت عملی طے کرلی ہے اور انہیں امید ہے کہ آئندہ 3 سے 4 سال میں اس بحران پر قابو پاتے ہوئے بجلی کی پیداوار اور رسد کا فرق ختم کرلیا جائے گا اور عوام کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے آنے والے وقت میں گوادر خطے کا معاشی اور تجارتی مرکز بنے گا اس سلسلے میں حکومت نے گوادر کاشغر تجارتی راہداری کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے جس پر جلد ہی کام شروع ہوجائے گا۔ اس منصوبے سے پاکستان اور چین کے علاوہ بھارت،افغانستان سمیت وسطیٰ ایشیائی ریاستوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے کیونکہ ترقی اور خوشحالی امن کے بغیرممکن نہیں اور اس سلسلسے میں پاکستان اور بھارت دونوں کو تنازعات کے حل کے لئےسنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی دونوں ملکوں کو عوام کے معیار زندگی میں بہتری کو ترجیح دینا ہوگی اس سلسلے میں امریکا اور روس کی طرح پاکستان اور بھارت بھی اپنے دفاعی بجٹ میں کمی لاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک صوبے یا جماعت کے نہیں پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں عوام کو متحد کھنا ان کا اولین فرض ہے۔
Load Next Story