ضمنی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع

ضمنی انتخابات کے لئے ایک کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے اور یہ کام 15 اگست تک مکمل ہوجائے گا، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک August 04, 2013
قومی اسمبلی کے 16 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے سبز رنگ کے بیلٹ پیپرز جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں کے لئے سفید رنگ کے بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع کردیا ہے۔

الیکش کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے لئے ایک کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے اور یہ کام 15 اگست تک مکمل ہوجائے گا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے 16 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے سبز رنگ کے بیلٹ پیپرز جبکہ صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقوں کے لئے سفید رنگ کے بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 42 حلقوں پر 22 اگست کو ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں