شنیرا اکرم نے پاکستانی بہو ہونے کا حق ادا کردیا

بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد ہمارے پاکستان کے مستقبل کے لیے بہت بڑی شراکت ہے، شنیرا اکرم


ویب ڈیسک March 07, 2019
بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد ہمارے پاکستان کے مستقبل کے لیے بہت بڑی شراکت ہے، شنیرا اکرم۔ فوٹو: فائل

سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پاکستانی بہو ہونے کا حق ادا کردیا۔

شنیرا اکرم نے پاکستان میں پی ایس ایل کی بحالی کی خوشی میں ٹویٹر پر بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر کے نامور کرکٹر ہماری سر زمین پر قدم رکھ رہے ہیں اور اُن کی یہ آمد نہ صرف کرکٹ کھیلنے کے لیے ہے بلکہ دنیا کو یہ بتانے کے لیے ہے کہ پاکستان اس قابل ہے۔

شنیرا اکرم نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی کرکٹراب ہمارے ساتھ کرکٹ کھیلیں گے جوکہ ایک کھیل سے بھی زیادہ بڑھ کر ہے اور یہ ہمارے ملک پاکستان کے مستقبل کے لیے بہت بڑی شراکت ہے۔



واضح رہے کہ وسیم اکرم نے اپنی پہلی اہلیہ ہما اکرم کے انتقال کے بعد 2013ء میں آسٹریلین نژاد شنیرا سے شادی کی تھی جن کی ایک بیٹی بھی ہے۔ شنیرا اکرم اکثر پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کرتی رہتی ہیں اور پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کو بھی جواب دینے میں پیش پیش رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کیلیے سڑکیں اور چوراہے سج گئے

یاد رہے کہ دبئی، شارجہ اور ابوظبی میں مجموعی طور پر 26 میچز کے ساتھ پی ایس ایل 4 کا یواے ای میں سفر ختم ہونے کے بعد باقی سفر کراچی میں 9 مارچ سے شروع ہوگا جوکہ 17 مارچ تک جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔