ہائی کورٹ کی تئیسر ٹاؤن اسکیم کے خلاف کارروائی کی خبریں بے بنیاد ہیں ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی

ایسی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے

شہری 30 ہزار پلاٹس میں سے اپنا پلاٹس حاصل کرنے کے لیے بے خوف و خطر درخواست دیں، ترجمان (فوٹو: فائل)

ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے تئیسر ٹاؤن اسکیم کے خلاف ایکشن لینے اور ایم ڈی اے کی انتظامیہ کو طلب کرنے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔

ایم ڈی اے کے ترجمان نے ایسی تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تئیسر ٹاؤن اسکیم سے متعلق سندھ ہائی کورٹ نے کوئی ایکشن نہیں لیا، ایسی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے جو ایسے لوگوں کا سراغ لگا کر انہیں قانون کی گرفت میں لانے کا اختیار رکھتے ہیں۔


ترجمان کا کہنا ہے کہ بہترین عوامی مفاد میں کم آمدنی والے سندھ کے بے گھر شہریوں کی بھلائی کے لیے صوبائی حکومت کی ہدایت پر ایم ڈی اے نے یہ اسکیم نکالی ہے، مارکیٹ ریٹ سے انتہائی کم قیمت پر پلاٹ کی ملکیت دے کر سندھ حکومت ایک مثال قائم کرہی ہے، ایسے وقت میں سیاسی مخالفین اس طرح کی بے سروپا افواہیں پھیلا کر شہریوں کو خوف زدہ کرہے ہیں جو کہ سراسر عوام دشمنی پر مبنی اقدام ہے۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تئیسر ٹائون کی نئی اسکیم کے 30 ہزار پلاٹس میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے اپنا پلاٹ حاصل کریں اور بلا خوف و خطر سندھ حکومت کی اس اسپیشل اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔
Load Next Story