سونے کی قیمتوں میں 300 تا 350 روپے کا اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار 666ڈالر فی اونس پر بند ہوئی


APP August 25, 2012
چاندی کی قیمت بھی20 روپے کے اضافے سے 1020روپے تولہ تک پہنچ گئی۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان رہا۔ جمعہ کو سونا تیزابی فی 10 گرام اور فی تولہ کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 350 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا تیزابی فی 10 گرام کی قیمت 50 ہزار 142روپے سے بڑھ کر 50ہزار 442روپے اور فی تولہ کی قیمت 58ہزار 500روپے سے بڑھ کر 58ہزار 850روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار 666ڈالر فی اونس پر بند ہوئی۔

مقامی مارکیٹوں میں 22قیراط سونے کی قیمت فی 10گرام بھی 45 ہزار 964روپے سے بڑھ کر 46ہزار 239روپے پر بند ہوئی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھاگیا۔ جمعہ کو چاندی فی 10 گرام اور فی تولہ کی قیمتوں میں بالترتیب 17.14روپے اور 20 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے چاندی فی 10گرام کی قیمت 857.14روپے سے بڑھ کر 874.14 روپے اور فی تولہ کی قیمت 1000روپے سے بڑھ کر 1020روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |