اسلام آباد میں دہشت گردی کا خطرہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر کمانڈوز تعینات
دہشتگردی کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے پولیس، نیوی اور فضائیہ کے کمانڈوز کی 30 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔
لاہور:
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور مارگلہ کی پہاڑیوں پر کمانڈوز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرات ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، اسی حوالے سے پورے شہر میں پولیس، پاک بحریہ اور فضائیہ کی ٹیموں نے مشترکہ سرچ آپریشن بھی کیا اور سرچ آپریشن کے بعد کمانڈوز کو مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں آئندہ دنوں میں دہشت گردی کا خطرہ ہے اور اسی لئے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ پولیس، نیوی اور فضائیہ کے کمانڈوز کی 30 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں اور دہشت گردی کے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے مختلف کمانڈوز کو مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انٹیلجنس ایجنسیز کی جانب سے سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دی گئی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اسلام آباد میں بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور پی اے ایف چکلالہ بیس پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے باعث بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دیگر حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔