راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرشہری قتل

فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ شہری احتشام جاں بحق ہوگیا، پولیس


ویب ڈیسک March 08, 2019
ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس: فوٹو: فائل

تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری قتل کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی میں تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شہری سے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پرشہری پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ شہری احتشام جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں