ملکی ترقی میں کردارادا کرنے کیلئے خواتین کومحفوظ ماحول دینا ہماری ذمہ داری ہے وزیراعظم

خواتین کے عالمی دن کے موقع پرمیں محترمہ فاطمہ جناح کوخراج عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں، وزیراعظم


ویب ڈیسک March 08, 2019
اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ملک کی ترقی میں خواتین اپنا کردارادا کریں، عمران خان: فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کیلئے خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پرخواتین کے عالمی دن موقع پر کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پرمیں محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں جوتحریک آزادی کے دوران ہرقسم کے حالات میں قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔



وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی ترقی میں کردارادا کرنے کیلئے خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ملک کی ترقی میں خواتین اپنا کردار ادا کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔