آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز 22 مارچ سے شروع ہوگی


ویب ڈیسک March 08, 2019
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز 22 مارچ سے شروع ہوگی۔ فوٹو : فائل

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلیا کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ایرون فینچ کپتان اور ایلکس کیری نائب کپتان ہوں گے، چیف سلیکٹر کا کہنا ہے کہ اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو فٹنس مسائل کی وجہ سے نہیں لیا گیا جب کہ اسمتھ اور وارنر پر بال ٹیمپرنگ کی پابندی 28 مارچ کو ختم ہو جائے گی، دونوں کرکٹرز کے پاس واپسی کے لیے آئی پی ایل بہترین موقع ہوگا۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلیا کی 15 رکنی ٹیم ایرون فینچ کپتان، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹر ہینڈزکومب، گلین میکسویل، آسٹن ٹرنر، مارکوس اسٹونس، ایلکس کیری، پیٹ کمنز، نتھن کولٹر نائل، جے رچرڈسن، کین رچرڈسن، جیسن برینڈورف اور نتھن لائن سمیت ایڈم زمپا پر مشتمل ہوگی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز متحدہ عرب امارات میں 22 مارچ سے شروع ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔