حکومت خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلیے پر عزم ہے گورنر سندھ

اسلامی معاشرے کے تحت خواتین کے حقوق اور احترام کو یقینی بنایا جارہا ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل


ویب ڈیسک March 08, 2019
اسلامی معاشرے کے تحت خواتین کے حقوق اور حترام کو یقینی بنایا جارہا ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل۔ فوٹو : فائل

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے، عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ میں خواتین کا کردار قابل تحسین ہے جب کہ پاکستانی خواتین اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور سیاست سمیت ہر شعبہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اسلامی معاشرے کے تحت خواتین کے حقوق اور احترام کو یقینی بنایا جارہا ہے، تعلیم یافتہ مائیں آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہیں، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کو عملی زندگی میں بھی اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔