وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پشاور کے مضافاتی علاقے میں سوئی گیس منصوبے کا افتتاح

منصوبے سے پشاور کو گیس کی فراہمی کی صورتحال میں بہتری آئے گی


ویب ڈیسک March 08, 2019
منصوبہ سے پشاور کو گیس کی فراہمی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ فوٹو : فائل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور کے مضافاتی علاقے میں سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور کے مضافاتی علاقے اچینی بالا میں سوئی گیس سپلائی لائن منصوبے کا افتتاح کر دیا، افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ، وزیر خزانہ اور ارکان قومی اسمبلی سمیت محکمہ سوئی گیس کے حکام نے شرکت کی۔

گیس سپلائی لائن منصوبے کے تحت اچینی بالا میں 32 کلو میٹر کی نئی لائن بچھائی گئی جس کی لاگت 1 ارب روپے ہے، منصوبہ سے پشاور کو گیس کی فراہمی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔