خواتین کا عالمی دن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے منسوب کرنے کی قرارداد
وفاقی حکومت، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں عافیہ صدیقی کی رہائی کو ممکن بنائیں، قرارداد
خواتین کا عالمی دن امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے منسوب کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔
تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر نے اپنی قرارداد میں کہا کہ دنیا 8 مارچ کی اہمیت کو تو سمجھتی ہے لیکن ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کے دکھ اور تکلیف کو سمجھنے سے قاصر ہے، ڈاکٹر عافیہ 2003 سے آج تک امریکی فوجیوں کے ناقابل بیان بیہمانہ مظالم اور تشدد برداشت کر رہی ہیں، لیکن ان کی رہائی کے لئے کوئی بھی تدبیر کارگر نہیں ہو سکی، صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان 8مارچ2019 کے دن کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صبر و عظمت کو سلام کرتے ہوئے انہی کے نام سے منسوب کرتا ہے۔
قرارداد میں وفاقی حکومت، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کو ممکن بنایا جائے۔
پاکستان مسلم لیگ نواز کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے بھی قرارداد جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ اسلام میں خواتین کا کردار عزت و وقار تمام دنیا کےلئے قابل ستائش ہے، حضرت خدیجہ الکبری کی سرداری، حضرت عائشہ صدیقہ کی وفا، حضرت فاطمہ زہرا کی پاکدامنی اور حضرت زینب کے حوصلے سمیت تمام خواتین کا کردار روشن مثالیں ہیں۔